نئی دہلی،8اگسٹ(ایجنسی) ریو ڈی جنیرو میں پہلی بار اولمپک کھیلوں میں حصہ لے رہی جمناسٹ دیپا کرماکر dipa-karmakar نے والٹ فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستانی کھیلوں میں نئی تاریخ رقم کی. یہاں آٹھویں مقام پر رہ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دیپا یہ
کارنامہ کرنے والی پہلی ہندوستانی ہیں. اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی خاتون جمناسٹ تریپورہ کی دیپا نے "Produnova" والٹ میں اچھا مظاہرہ کیا اور دو کوششوں کے بعد 14.850 پوائنٹس حاصل کئے. دیپا نے والٹ میں انتہائی مشکل مانے جانے والے "Produnova" کو کامیابی سے انجام دیا اور ریو -2016 میں ایسا کرنے والی وہ واحد جمناسٹ رہیں.